وسطی ضلع گاندربل میں تین شر پسند عناصر گرفتار ۔


سرینگر //21جولائی // گاندربل پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تین شر پسند وں کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں فسٹ کلاس ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔ گاندربل پولیس کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے بارے میں مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں چنانچہ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر تین افراد کو گرفتار کیا ۔ گرفتار کئے گئے افراد نہ صرف منشیات کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں بلکہ راہ چلتی دوشیزاوں کو بھی تنگ طلب کیا کرتے تھے۔ شر پسند عناصرعلاقے میں مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے پائے گئے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کیا ۔ تینوں کو فسٹ کلاس ایگزیکٹیو مجسٹریٹ تولہ مولہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عوامی حلقوں اور مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہا ہے۔