سوپور میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو اپر گراونڈ ورکر گرفتار

سرینگر //21جولائی // سوپور پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو اپر گراونڈورکروں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سوپور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ڈانگر پورہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو سرگرم اپر گراونڈ ورکر جن کی شناخت تنویر احمد میر ولد عبدالقیوم اور تنویر احمد نجار ولد غلام حسن ساکنان براتھ کلان سوپور کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے ایک یو بی جی ایل گرنیڈ ، ایک میگزین، AK47 15 کے راونڈ، 2میٹرک شیٹ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 203/2018زیر دفعہ 7/25آرمز ایکٹ اور 13یو ایل اے ایکٹ کے تحت سوپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔