پولیس میڈیا سنٹر پی ایچ کیو، جموں و کشمیر
ڈی جی پی جموں و کشمیر نے پولیس گالف کورس کا کیا افتتاح
سری نگر، 01 جون: لیک ویو انوائرنمنٹل ٹریننگ پارک میں پولیس گالف کورس کو آج "ٹی آف" تقریب کے ساتھ باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر شری دلباغ سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔
اس موقع پر ڈی جی پی جموں و کشمیر کا اے ڈی جی پی آرمڈ شری ایس جے ایم گیلانی اور دیگر سینئر پولیس افسران نے استقبال کیا۔ جبکہ اس موقع پرجموں و کشمیر پولیس کے براس بینڈ دستے کی طرف سے رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ڈی جی پی نے باقاعدہ طور پر ٹی سے گیند کھیل کر گالف کورس کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں ڈی جی پی نے سینئر افسران اور اس موقع پر گولف کورس کے معاون عملے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
تقریب میں ایچ جی،سی ڈی ،ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ جنرل ڈاکٹر بی سرینواسن نے شرکت کی۔سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی شری آر آر سوین، شری اے کے چودھری، پرنسپل سکریٹری۔ (پبلک ورکس آر اینڈ بی، شری شلندر کمار، اے ڈی جی پی شری سنیل کمار اور شری وجے کمار، ڈائریکٹر اے سی بی، جے اینڈ کے، شری آنند جین آئی جی پی شری نتیش کمار، شری بی ایس توتی، کمشنر سکریٹری (صنعت و تجارت)، جموں و کشمیر، شری وکرم جیت سنگھ، ڈی آئی جی شری سوجیت کمار، شری شاہد مہراج، شری عبدالقیوم اور جناب جاوید اقبال متو، پی ایچ کیو میں تعینات اے آئی جیز،کشمیر میں تعینات آرمڈ بٹالینز کےکمانڈنٹ اور دیگر حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر اے ڈی جی پی آرمڈ شری ایس جے ایم گیلانی کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی۔