ڈی جی پی، جموں و کشمیر کی زیر صدارت شری امرناتھ یاترا کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد


پولیس میڈیا سنٹر، پی ایچ کیو، جے اینڈ کے

ڈی جی پی، جموں و کشمیر کی زیر صدارت شری امرناتھ یاترا کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد

امرناتھ یاترا کے محفوظ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے وسیع حفاظتی انتظامات ، زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایاجائے: ڈی جی پی کی افسران کو ہدایت

سری نگر 01 جون: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر شری دلباغ سنگھ نے یہاں پی ایچ کیو میں کشمیر زون کے سینئر پولیس افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی اور شری امرناتھ جی یاترا 2023 کے لیے سیکورٹی انتظامات اور تعیناتیوں کے علاوہ دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں اور شہدا کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے ڈی جی پی کوارڈ/ ہیڈکوارٹرز پی ایچ کیو، شری ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی کشمیر زون شری وجے کمار، آئی جی پی (سی آئی وی/ ہیڈکوارٹرز پی ایچ کیو، شری بی ایس توتی، ڈی آئی جی سی کے آر شری سوجیت کمار، ڈی آئی جی ٹریننگ پی ایچ کیو شری امتیاز اسماعیل پرے۔ڈی آئی جی سی کے آر شری رئیس محمد بٹ، ایس ایس پی سری نگر شری راکیش بلوال، ایس ایس پی اننت ناگ شری آشیش کمار مشرا، ایس ایس پی گاندربل شری نکھل بورکر، ایس ایس پی اونتی پورہ شری اعزاز زرگر، ایس ایس پی بانڈی پورہ شری لکشے شرما، ایس ایس پی کولگام شری ساحل سرنگل، ایس ایس پی پلوامہ شری محمد یوسف، ایس ایس پی بڈگام شری الطاہر گیلانی، پی ایچ کیو میں تعینات اے آئی جیز،پی ایچ کیو میں تعینات سی پی اور یہاں تعینات دیگر گزیٹیڈ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے کشمیر میں منعقد ہونے والے سب سے بڑے بین الاقوامی پروگرام G-20 اجلاس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے جے کے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے امرناتھ یاترا کے محفوظ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے وسیع حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ یاترا کے انعقاد کے لیے افرادی قوت کی تعیناتی اور تقسیم کے تمام انتظامات کو مختلف سطحوں پر ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
شری سنگھ نے کہا کہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور کسی بھی خلا کو دور کرنے کے لیے مناسب اور موثر تعیناتیاں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سیکٹرل سطح پر ان کو ٹھیک کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں مناسب ردعمل دیا جا سکے۔ انہوں نے آر او پیز، تعیناتی، کیو آر ٹی ، بی ڈی اسکواڈ پر توجہ دینے پر زور دیا اور مزید کہا کہ اس کام کو پورا کرنے کے لیے مناسب افرادی قوت کو تعینات کرنا ہوگا۔ انہوں نے حساس مقامات پر اضافی ناکے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈی جی پی نے اجلاس میں موجود افسران پر زور دیا کہ وہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے اپنے رینک اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھیں اور یاترا کے پرامن انعقاد کے لیے ایک موثر طریقہ کار اور منصوبہ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے حساس مقامات اور بیس کیمپوں پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے سیکیورٹی کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرون جیسے جدید آلات کے استعمال کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے متعلقہ قومی شاہراہ کے راستے حفاظتی تیاریوں کی کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی اور ہائی وے سیکورٹی گرڈز کو ہر سطح پر مکمل طور پر تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

ڈی جی پی نے کہا کہ یاترا کے راستے کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے اور پولیس کنٹرول رومز کو انتہائی تکنیکی طور پر لیس کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے ہیلپ لائن نمبرز/ امدادی بوتھس کی تشہیر کرنے کی ہدایت دی تاکہ یاتری کسی بھی مسئلے یا پریشانی کا سامنا کرنے پر آسانی سے ان کی شناخت کر سکیں۔ انہوں نے یاترا کے دوران تعینات جوانوں اور افسران کے لیے بہترین رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران بنیادی ڈھانچے کو وسعت اور نئے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے اراضی کے حصول اور پولیس اہلکاروں وایس پی اوز اور شہدا کے اہلخانہ کے لیے مختلف فلاحی اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں موجود افسران نے امرناتھ یاترا کے محفوظ انعقاد کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ افسران نے ڈی جی پی کو اپنی ضروریات سے آگاہ کیا اور یاترا کے پرامن انعقاد کے لیے کیے گئے اقدامات تفصیلی آگاہی فراہم کی۔