پولیس میڈیا سنٹر پی ایچ کیو، جموں و کشمیر
پولیس سربراہ کا دورہ کلگام ضلع کی سیکورٹی صورتحال کا لیاجائزہ
پولیس، فوج اور سیکورٹی فورسز افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
تخریب کاروں اور امن کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پولیس، سیکورٹی فورسز ،ایجنسیوں اور عام لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا: ڈی جی پی، جموں و کشمیر جناب آر آر سوین
جموں، 13 نومبر: " ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جے اینڈ کے شری آر آر سوائن نے موثر طریقہ کار تیار کرنےاور امن دشمن عناصر سے نمٹنے کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہیں انہوں نے ضلع کولگام کے اپنے دورے کے دوران ایک مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی
اس اجلاس کا انعقاد ضلع کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا تھا جس کا مقصد امن قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے اور عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ڈی جی پی کے ہمراہ اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر جے اینڈ کے شری وجے کمار اور آئی جی پی کشمیر زون شری وی کے بردی بھی تھے۔
ساتھی افسران کے علاوہ میٹنگ میں اے ڈی جی سی آر پی ایف شری نلین پربھات، جی او سی وکٹر فورس میجر جنرل بلبیر سنگھ، آئی جی کشمیر آپریشنز سی آر پی ایف شری گیانیندر کمار ورما، ڈی آئی جی ایس کے آر شری رئیس محمد بٹ، سیکٹر کمانڈر 01 آر آر بریگیڈیئر شری پی ایس چوہان، سیکٹر کمانڈر 02 آر آر شری انیرودھ کے چوہان، ڈی آئی جی سی آر پی ایف شری کولویندر سنگھ دیسوال، ایس ایس پی کولگام شری ساحل سرنگل، فوج کے سی او ایس، سی آر پی ایف اور دیگر علاقائی افسران نے شرکت کی۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے عوام دوست پولیسنگ کے ذریعے پرامن، محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ موجودہ منظر نامے میں لوگوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ مزید موثر میکانزم تیار کریں اور امن مخالف عناصر سے نمٹنے کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مختلف سطحوں پر متعلقین کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے اشتراک کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا ہے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کے آقا اور جموں و کشمیر میں ان کی کٹھ پتلیاں موجودہ امن کو خراب کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور فورسز پر بزدلانہ حملے جموں و کشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کے لیے دہشت گردوں کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے اور تمام مشکوک عناصر کو مناسب نگرانی میں رکھا جائے تاکہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔
ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں حفاظتی گرڈ کو مضبوط اور بڑھا دیں تاکہ عام طور پر لوگوں اور خاص طور پر کمزور طبقوں کی حفاظت کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پرامن صورتحال میں عوام کا کردار اور تعاون انتہائی قابل تحسین ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ تخریب کاروں اور امن کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پولیس اور دیگر معاون ایجنسیوں اور عام لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے امن کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر فورسز کے درمیان قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔