ڈی جی پی کے ساتھ ملاقات

پولیس ہیڈ کوارٹر میڈیا سنٹر


سری نگر، 12 نومبر... کشمیر میں تجارت اور صنعتوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شہریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران ایک تجویز سامنے آئی کہ وادی کشمیر میں عام شہریوں کی شکایات سننےاوران کے ازالہ کے لیے ڈی جی پی تک رسائی بھی بغیر کسی پیشگی تقرری اور بغیر کسی پریشانی کے دستیاب ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ہر مہینے کی یکم اور تیسری سنیچر وار کو، عام عوام دوپہر 2بجے سے لیکر 4بجےکے درمیان ڈی جی پی جموں و کشمیر سے ملاقات کر سکتے ہیں اگر ناگزیر مصروفیات کی وجہ سے ملاقات ممکن نہیں ہو سکتی تو پی ایچ کیو جے اینڈ کے کی سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے پیشگی معلومات دستیاب ہوں گی تاکہ عوام کو باخبر رکھا جاسکے ۔ ڈی جی پی کے ساتھ ملاقات پولیس ہیڈکوارٹر پیر باغ سرینگر میں ہوگی۔