پولیس میڈیا سنٹر پی ایچ کیو جے اینڈ کے
ڈی جی پی جموں و کشمیر کی شہید انسپکٹر مسرور وانی کے گھرجا کر ورثاء سے تعزیت پرسی
بی بی کینٹ اسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی
سری نگر، 10 دسمبر: ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر جناب آر آر سوائن نے اتوار کوسری نگر میں شہید انسپکٹر مسرور احمد وانی کے گھر جا کر سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی کے ہمراہ اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر شری وجے کمار، آئی جی کشمیر شری وی کے بردی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی جی پی شری سویں نے شہید انسپکٹر کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس پریوار شہدا کی عظیم قربانی کو آنے والی دہائیوں تک یاد رکھے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس کی ادارہ جاتی طاقت خاندان کی دیکھ بھال کرے گی۔ ڈی جی پی نے شہید کی جانب سے دی گئی حتمی قربانی کے لیے پوری قانون نافذ کرنے والی برادری کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرانہوں نے افسران کے ہمراہ شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دعابھی کی۔
اس دوران شری آر آر سوین نے دیگر افسران کے ہمراہ سرینگر میں قائم فوجی ہسپتال بی بی کینٹ کا دورہ کر کے یہاں زیر علاج زخمی پولیس اہلکار سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد حفیظ کی خیریت دریافت کی جنہیں کل شام دہشت گردوں نے اس کے دائیں بازو اور دائیں جانب پیٹ میں گولی مار دی تھی۔ ڈی جی پی نے زیر علاج پولیس اہلکار کا علاج کرنے والے معالجین سے ملاقات کی اور اس کی جلد صحت یابی کے لیے ہر ممکن علاج پر زور دیا۔ انہوں نے زخمی جوان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔