جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے درمیان ہم آہنگی بے مثال ہے: لیفٹیننٹ جنرل دویدی

جموں جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کمانڈ کے جی او سی-ان-سی لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی کو الوداع کیا

پولیس میڈیا سنٹر پی ایچ کیو،

جموں جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کمانڈ کے جی او سی-ان-سی لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی کو الوداع کیا۔

جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے درمیان ہم آہنگی بے مثال ہے: لیفٹیننٹ جنرل دویدی

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نہ صرف ایک پیشہ ور سپاہی بلکہ ایک عظیم انسان بھی ہیں: ڈی جی پی جموں و کشمیر جموں، 08 فروری: جموں کشمیر پولیس اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے ۔ یہ بات شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم نے آج یہاں پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اپنی الوداعی تقریب میں کہی۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، شری آر آر سوین کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں شری آر کے گوئل ایف سی (ACS) ہوم ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے، لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا، اے وی ایس ایم، ایس ایم، جی او سی 16 کور، اے ڈی جی پی شری ایس جے ایم گیلانی، شری وجے کمار، شری آنند جین، میجر جنرل سمیر سریواستو، وی ایس ایم، جی او سی 10 انفنٹری ڈویژن، میجر جنرل گورو رشی، ایس سی، ایس ایم، جی او سی 25 انفنٹری ڈویژن، میجر جنرل اپکر چندر، جی او سی سی آئی ایف (ڈی)، میجر جنرل منیش گپتا، وی ایس ایم، جی او سی سی آئی ایف (آر)، آئی جی پی (ہیڈکوارٹر) پی ایچ کیو شری بی ایس توتی،کےعلاوہ پولیس اور فوج کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور فوج کے درمیان خصوصی تعلق کا حوالہ دیا اور کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان غیر متزلزل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس 'اعتماد' ہو تو ہر معاملہ طے پا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کی وجہ سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 40 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس عرصے کے دوران انہیں ملک بھر میں مختلف پولیس فورسز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے درمیان یہ ہم آہنگی بے مثال ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے درمیان تعاون جاری رہے گا اور فروغ پائے گا، جس سے مستقبل میں مزید مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائس چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالنے جارہے ہیں انہوں نے مستقبل میں جموں و کشمیر پولیس کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پرجناب آر کے گوئل ایف سی (اے سی ایس)، محکمہ داخلہ جموں و کشمیر نے اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل کی خوبیوں کے بارے میں بات کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل دویدی کے دور میں سول ملٹری تعلقات بہترین رہے۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شری آر آر سوین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کا جموں و کشمیر میں اپنے دور میں تعاون اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔انہوں انتہائی اعزاز یافتہ افسر کی غیر معمولی خدمات کے لئے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف پیشہ ور سپاہی کے طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک انسان کے طور پر بھی جو آپس میں جڑ سکتا ہے، بات چیت کر سکتا ہے، خیالات کا اشتراک کر سکتا ہے اور اس سے تحریک لے سکتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ اس خطے میں اپنی تعیناتی کے دوران بھروسے اور حمایت کے مضبوط رشتے پر بات کرتے ہوئے، شری آر آر سوائن نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے جنرل کی کمی محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے درمیان جو ہم آہنگی اور تعاون موجود ہے وہ مستقبل میں بھی بر قرار رہے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا تعاون جاری رکھیں گے اور خطے اور اس کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل کو مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نے اے ڈی جی پی جموں زون شری آنند جین اور آئی جی پی (پی او ایس) پی ایچ کیو شری بی ایس توٹی کو ان کی بہترین خدمات پر چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) ڈسک سے نوازا۔ اس کے علاوہ دونوں اداروں کے درمیان قابل قدر تعلقات کے طور پر افسران کے درمیان یادگاروں کا تبادلہ کیا گیا۔ شری آر کے گوئل ایف سی (ACS) ہوم نے بھی لفٹننٹ جنرل کو ایک یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔