جموں و کشمیر پولیس کی میزبانی میں منعقد 72ویں آل انڈیا پولیس ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر

پنجاب پولیس نے بی ایس ایف کو 3:0سے ہرا کرٹائٹل اپنے نام کر لیا

پولیس میڈیا سنٹر پی ایچ کیو،

جموں و کشمیر پولیس کی میزبانی میں منعقد 72ویں آل انڈیا پولیس ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر

پنجاب پولیس نے بی ایس ایف کو 3:0سے ہرا کرٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف زمروں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

جے کے پی جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو مختلف پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ذمہ داری اداکر رہا ہے: ڈی جی پی

جموں، 08 فروری: جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام دس روزہ 72 ویں آل انڈیا پولیس ہاکی چمپئن شپ آج کے کے ہاکو اسٹیڈیم، جموں میں اختتام پذیر ہوئی۔ عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر، جموں و کشمیر جناب منوج سنہا جو مہمان خصوصی تھے، نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے علاوہ فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے تقریب کو اختتام کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی جموں و کشمیر شری آر آر سوین نے لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر شری منوج سنہا ، ان کے مشیر شری آر آر بھٹناگر، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی بی ایم ایچ اے ڈاکٹر مہیش ڈکشٹ جو چیئرمین اے آئی پی ایس سی بی کی نمائندگی کرتے ہیں کے علاوہ پولیس، سول انتظامیہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کا تقریب میں شرکت کیلئے ان کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تقریب کی وسیع تشہیر کرنے پر میڈیا برادری کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کے رول کو سراہا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور اتحاد کو فروغ دینے میں اس طرح کے ایونٹس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کی سراہنا کی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ یہ جے اینڈ کے پولیس کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اے آئی پی ایس سی بی نے اس طرح کی قومی سطح کی تقریب کا انعقاد کی ذمہ داری جے کے پولیس کو سونپی جس میں ملک بھر سے مختلف پولیس یونٹس کی نمائندگی کرنے والی 34 ٹیموں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مختصر وقت کے اندر ہی یہ ذمہ داری جموں و کشمیر پولیس اور آرگنائزنگ کمیٹی کو سونپی گئی جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے سخت محنت کی، مجھے ان پر بڑا فخر ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس گزشتہ تین دہائیوں کے دوران متعدد چیلنجوں کے خلاف لڑنے کے علاوہ کھیلوں کے میدانوں میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ اپنے اہلکاروں کو مختلف پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی ادا کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2023 میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے نوجوانوں کے لیے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جس میں جموں کے ساتھ ساتھ سری نگر میں میراتھن، سری نگر میں سائیکل ریس (پیڈل فار پیس)، سری نگر میں 19 واں شہداء میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، کشتواڑ میں امن میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے علاوہ ہزاروں اسکولی بچوں کے لیے بھارت درشن پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جارہے ہیں جس سے طلبہ کو اپنے ملک کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 ریاستوں کی پولیس تنظیموں اور سی اے پی ایف کی 34 ٹیموں (مرد-25 اور خواتین-09) نے چیمپئن شپ میں 800 کھلاڑیوں اور تکنیکی عہدیداروں پر مشتمل عملے نےحصہ لیا ۔انہوں نےامید ظاہر کی کہ شرکاء اس سے لطف اندوز ہوئے ہوں گے اور جموں میں اپنے قیام کا لطف اٹھایا ہوگا۔
انہوں نے پنجاب پولیس کی مرد ٹیم اور سی آر پی ایف خواتین ٹیم کو اپنے اپنے خطاب جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے دیگر ٹیموں کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت جاری رکھیں، انہوں نے مزید کہا کہ میچ جیتنا اور ہارنا کھیل کا حصہ ہے لیکن اس میں شرکت زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے 72ویں آل انڈیا پولیس ہاکی چیمپئن شپ 2023-24 کے انعقاد کے لیے جموں و کشمیر پولیس کو ذمہ داریاں سونپنے کے لیے آل انڈیا پولیس اسپورٹس کنٹرول بورڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جس نے جموں و کشمیر پولیس کے تاج میں ایک اور پنکھ کا اضافہ کیا۔ انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی بالخصوص اس چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے چمپئن شپ کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے اپنی آسائشوں کو چھوڑ کر سخت محنت کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر، ہاکی انڈیا، ہاکی جموں و کشمیر، جموں یونیورسٹی، میونسپل کارپوریشن جموں کا چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے بروقت تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ایڈشنل ڈائریکٹر آئی بی، ایم ایچ اے ڈاکٹر مہیش ڈکشٹ نے چیئرمین اے آئی پی ایس سی بی کی حیثیت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے کا کامیاب انعقاد جموں و کشمیر پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی لگن اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، خاص طور پر ضروری سامان کی فراہمی شرکاء اور عہدیداروں کے لیے انفراسٹرکچر، انتظامات اور بہترین مہمان نوازی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا انتظام اپنے آپ میں ایک بہت بڑا چیلنج ہوتاہے۔ انہوں نے اے آئی پی ایس سی بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اس شاندار تقریب کے انعقاد اور مہمان نوازی کے لیے جموں و کشمیر پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام ٹرافی اور تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی سطح کی محنت کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے تمام ٹیکنیکل افسران، عہدیداروں، ججز، ریفریز، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دل کھول کر اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا ۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں اے ڈی جی پی آرمڈ جے اینڈ کے شری وجے کمار نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور اس دس روزہ چیمپئن شپ کے دوران منعقد کئے گئے مختلف پروگراموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ حصہ لینے والی ٹیموں اور معاون عملے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ مندروں کے شہر میں اپنے قیام سے لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس خطے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے آل انڈیا پولیس اسپورٹس کونسل بورڈ، انڈین ہاکی فیڈریشن، جے اینڈ کے ہاکی فیڈریشن، جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل بورڈ، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، جموں نگر نگم اور میڈیا برادری کا چیمپیئن شپ کو کامیاب بنانے میں ان کی گرانقدر حمایت اور مدد کے لیے شکریہ ادا کیا. انہوں نے ٹیموں کی پرجوش شرکت کو بھی سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔