ڈی جی پی نے آئی اے ایس ،جے کے اے ایس کے لیے کوچنگ حاصل کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں وایس پی اوزکے 20 بچوں کے حق میں مالی امداد کو منظوری دی


*پولیس میڈیا سینٹر پی ایچ کیو، جے اینڈ کے

پولیس ہیڈ کوارٹرز کے فلاحی اقدامات

ڈی جی پی نے آئی اے ایس ،جے کے اے ایس کے لیے کوچنگ حاصل کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں وایس پی اوزکے 20 بچوں کے حق میں مالی امداد کو منظوری دی

جموں، 12 فروری: شہید پولیس اہلکاروں وایس پی اوز کے بچوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب آر آر سوین نے شہید پولیس اہلکاروں کے 20 بچوں کے حق میں ماہانہ مالی امداد کو منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس ہیڈکوارٹر جموں کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے تحت 18 بچوں کے حق میں فی کس نو ہزار روپے اور مشن یوتھ جے اینڈ کے کے زیر اہتمام آئی اے ایس و جے کے اے ایس امتحانات کے کوچنگ پروگراموں میں حصہ لینے والےشہید پولیس اہلکاروں وایس پی اوز کے دو بچوں کے حق میں ہر ایک کے لیے تین ہزار روپے کی رقم کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ مالی امداد جموں کشمیر پولیس پریوار فنڈ سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر-2023 کے مہینوں کے لیے منظور کی گئی ہے۔ حکم کے مطابق، اے آئی جی آف پولیس (ویلفیئر) اس رقم کو اسٹاف افسران برائے ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر/جموں، نوڈل آفیسرز برائے مشن یوتھ کو مستحقین میں تقسیم کرنے کے لیے منتقل کریں گے۔ پولیس اہلکاروں/ایس پی اوز کے بچوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنا جموں و کشمیر پولیس کے بہادر دلوں کے اہل خانہ کی بہبود کو یقینی بنانے میں جموں و کشمیر پولیس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کا مقصد ہمارے بہادر دلوں کے بچوں کو اپنی تعلیم اور ذاتی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنانا ہے۔