ڈی جی پی نے سبکدوش ہونے والے 297 پولیس اہلکاروں کے حق میں 2کروڑ 97لاکھ روپے کی رقم بطورریٹائرمنٹ گفٹ کی منظوری دی

پولیس میڈیا سنٹر پی ایچ کیو،

ڈی جی پی نے سبکدوش ہونے والے 297 پولیس اہلکاروں کے حق میں 2کروڑ 97لاکھ روپے کی رقم بطورریٹائرمنٹ گفٹ کی منظوری دی

جموں، 30 مارچ: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب آر آر سوین نے محکمہ کے لیے ان کی خدمات عوز بطور سبکدوشی تحفہ جموں و کشمیر پولیس کے 297 اہلکاروں کے حق میں 2 کروڑ 97 لاکھ روپے کا سبکدوشی تحفہ منظور کیا ہے۔یہ اہلکار اپنی سروس مکمل ہونے یا رضاکارانہ طور پر آج محکمہ سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق ڈی جی پی نے 11 گزیٹڈ افسران، 227 نان گزیٹڈ افسران، 49 ماتحت اہکار اور 10 پیروکاروں کے حق میں فی کس ایک ایک لاکھ روپے کا ریٹائرمنٹ تحفہ منظور کیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں کا تعلق محکمہ پولیس کے مختلف یونٹوں اور ونگز سے ہے۔ یہ رقم کنٹریبیوٹری پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ تحفہ پولیس اہلکاروں/ایس پی اوز کے حق میں ان کی ریٹائرمنٹ پر منظور کیا جاتا ہے۔