ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا جی او سی 16 ویں کور کے ہمراہ سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ

پولیس میڈیا سنٹر، پی ایچ کیو جے اینڈ کے

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا جی او سی 16 ویں کور کے ہمراہ سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ


جموں، 05 اپریل: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، شری آر آر سوین اور جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) 16ویں کور لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جمعہ کوسیکورٹی حالات کا جائزہ لینے کے لیے سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کیا۔اس دوران اعلیٰ افسران کی صدارت میں مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی جی پی جموں زون شری آنند جین، ڈویژنل کمشنرجموں، شری رمیش کمار، جی او سی رومیو فورس میجر جنرل منیش گپتا اور جی او سی 25ویں ڈویژن میجر جنرل گورو رشی، ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ،شری تیجندر سنگھ، ڈی سی پونچھ، شری یاسین چودھری اور اے ایس پی پونچھ، شری مشیم احمد اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔سیکورٹی جائزہ اجلاس کے دوران افسران نے پونچھ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ہموار اور ہم آہنگ آپریشنز کے لیے حکمت عملی بنانے اور خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ او جی ڈبلیو ماڈیولز کا پردہ فاش کرنے، او جی ڈبلیوز کی گرفتاری اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو تیز کرنے کے علاوہ دراندازی مخالف گرڈ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے بلاخلل اور پرامن انعقاد پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔ ڈی جی پی، جموں و کشمیر نے دیگر سینئر افسران کے ساتھ ایل او سی پر کچھ اگلے علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ بعد ازاں ڈی جی پی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس پونچھ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جہاں اے ایس پی پونچھ شری مشیم احمد نے موجودہ سیکورٹی صورتحال، امن و امان اور انتخابی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ تمام فورسز اور ایجنسیوں نے فیصلہ کیا کہ چونکہ راجوری پونچھ کے لوگ عام طور پر ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف رہے ہیں، اس لیے دہشت گردوں کو پناہ دینے اور دیگر امداد دینے والے چند کٹر او جی ڈبلیوز کی بھی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی عمل میں لائی جائے، خاص طور پر ان کی جائیدادضبط کی جائے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کی جائے اور پولیس، فورسز، ایجنسیوں اور دیگر سرکاری محکموں میں بلیک شیپس سمیت کسی کو بھی نہ بخشا جائے اور آئندہ ایک سے دو ماہ میں سخت کارروائی بالخصوص جائیداد کی ضبطی کی کارروائی مکمل کی جائے۔ میٹنگ میں اے ڈی جی پی جموں زون کے علاوہ سینئر آرمی، سی آر پی ایف افسران اور ضلع پولیس پونچھ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔