ڈی جی پی نے بیساکھی اور ڈاکٹر امبیڈکر جینتی پر عوام کو دی مبارکباد

پولیس میڈیا سنٹر پی ایچ کیو جے اینڈ کے

ڈی جی پی نے بیساکھی اور ڈاکٹر امبیڈکر جینتی پر عوام کو دی مبارکباد

جموں، 12 اپریل: بیساکھی اور ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کے پُر مسرت موقعوں پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جناب آر آر سوین نے جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ ساتھ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت شہداء کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں ڈی جی پی نے کہا ہے کہ بیساکھی فصل کی کٹائی کے نئے موسم کا آغاز ہے، جو امید اور خوشحالی کی علامت ہے۔ جموں و کشمیر میں رہنے والے تمام شہریوں کے لیے دعا کرتے ہوئے، انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگ شہداء کی قربانیوں سے لائے گئے امن کے ثمرات حاصل کرتے رہیں گے۔ بدلا ہوا جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے دہشت گردی کی باقیات کو ختم کرنے، اپنے نوجوانوں کو منشیات کی دہشت گردی سے بچانے اور غنڈوں کے خلاف مضبوطی سے لڑنے کے لیے پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کریں۔ڈی جی پی نے مزید کہا ہے کہ ڈاکٹر بی آر۔ امبیڈکر شروعات سے لے کر ہندوستان کے آئین کی تشکیل میں ایک علمبردار بننے تک کا شاندار زندگی کا سفر سب ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے جدوجہد کریں اور قوم کو فخر کرانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ڈی جی پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار صرف جشن منانے کے مواقع نہیں ہیں بلکہ یہ امن، اتحاد اور ترقی کی اقدار کی یاددہانی کے طور پر بھی کام کرتے ہیں جنہیں ہمیں ایک معاشرے کے طور پر برقرار رکھنا چاہیے۔