پولیس میڈیا سنٹر پی ایچ کیو، جموں و کشمیر
متوفی پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے فلاحی اقدامات
ڈی جی پی نے 51 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی امدادکو دی منظوری
جموں 22 اپریل: دوران سروس انتقال کر نے والے پولیس اہلکاروں وایس پی اوز کے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کرنے کی غرض سے، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شری آر آر سوین نے خصوصی فلاحی امدادکی مد میں 51 لاکھ روپے کی رقم کومنظوری دی ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ مختلف احکامات کے تحت متوفی سب انسپکٹر (ٹیل) محمد شفیع اور اے ایس آئی ہرپال سنگھ کے زیر کفالت افرادیا قانونی ورثاء کے حق میں 22 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی امداد منظورکی گئی ہے۔ پی ایچ کیو کی جانب سے ان کے متعلقہ یونٹوں کے ذریعے فوری امداد کے طور پر آخری رسومات ادا کرنے کے لیے ان پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کوایک لاکھ روپے پہلے ہی ادا کیے جا چکے ہیں۔ مالی امداد پولیس ویلفیئر فنڈ سے واگزار کیا گیاہے۔ایک اور حکم نامہ کے مطابق ڈی جی پی نے متوفی ایس پی او گرودیپ سنگھ کے زیر کفالت افراد یا قانونی ورثا کے حق میں 06 لاکھ روپے کی خصوصی ریلیف بھی منظور کی ہے جن کا محکمہ کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران انتقال ہوگیا تھا۔ مالی امداد ایس پی اوز کے کنٹریبیوٹری ویلفیئر فنڈ سے واگزار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی پی نے ایک شہید ایس پی او کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے لیے ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری بھی دی ہے۔
اسی طرح انہوں نے شہید ایس پی اوز کے چار بچوں کے لیے 60000 روپے کے وظیفے کی منظوری بھی دی ہے جو مختلف کلاسوں میں زیر تعلیم ہیں۔ منظور شدہ رقم 7000 روپے سے 12500 روپے کے درمیان ہے اوریہ رقم پولیس پریوار فنڈ سے واگزار کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فلاحی اقدام کے طور پر پولیس ہیڈ کوارٹرز نے اپنے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں جن سے براہ راست پولیس اہلکار اور ان کے اہلخانہ مستفید ہو رہے ہیں۔