ڈی جی پی نے نئے قائم کردہ پولیس اسٹیشنوں اورچوکیوں کا دورہ کیا

لوگوں کا تعاون جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے امن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ڈی جی پی

ڈی جی پی نے نئے قائم کردہ پولیس اسٹیشنوں اورچوکیوں کا دورہ کیا

دہشت گردی، جرائم کے واقعات سے نمٹنے کے لیے جامع انسدادی اقدامات اپنانے پردیا زور۔

لوگوں کا تعاون جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے امن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ڈی جی پی

جموں، 25 مارچ: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، شری دلباغ سنگھ نے آج سری نگر میں نئے اپ گریڈ اور قائم کیے گئے پولیس اسٹیشنوں کا دورہ اوران کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے سیکورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ ان میں تعینات پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں سے بات چیت کی جبکہ شہر سری نگر کی زمینی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

سس موقعے پرڈی جی پی کے ہمراہ ایسپیشل ڈی جی پی سی آر پی ایف شری دلجیت سنگھ چودھری، آئی جی پی کشمیر زون شری وجے کمار، ڈی آئی جی سی کے آر شری سجیت کمار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف نارتھ سری نگر شری رندیپ سنگھ رانا، ایس ایس پی سری نگر شری راکیش بلوال اور پولیس اور سی آر پی ایف کے دیگر کئی سینئر افسران تھے۔ ڈی جی پی نے پولیس اسٹیشن سنگم عیدگاہ، احمد نگر اور پولیس پوسٹ کھمبر کا دورہ کیا۔
ڈی جی پی نے بات چیت کے دوران صورتحال سے انتہائی پیشہ ورانہ طر یقے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سی آر پی ایف کی تعیناتیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی حفاظت کے لیے دن رات کام کرنے کے لیے پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے عزم اور لگن کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی طرف سے اٹھائے گئے ہر اقدام کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا ہے۔ ہم امن اور ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اس کے ثمرات نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امن کے دشمنوں کی نشاندہی کرکے اور شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹتے ہوئے پرامن ماحول کو مستحکم کرنے کے لیےایک جٹ ہوکرآگے بڑھنا ہوگا۔

ڈی جی پی نے دہشت گردی جرائم کے واقعات سے نمٹنے کے لیے جامع انسدادی اقدامات اپنانے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ لوگوں کی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے حساس مقامات پر سیکیورٹی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنانے کے ساتھ آپسی تعاون بڑھائیں ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے والے تمام مشکوک عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو ۔
ڈی جی پی نے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت کو دہراہتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں کے حفاظتی منصوبوں کا سر نو جائزہ لیں اور اضافی چوکسی برتیں کیونکہ دہشت گرد تنظیمیں مسلسل بدامنی پھیلانے اور امن کو خراب کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

شری دلباغ سنگھ نے کمیونٹی پولیسنگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جو جرائم اور سماجی برائیوں کے خلاف جنگ میں مدد کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا تعاون سے جموں و کشمیر میں امن و امان کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔مجرمانہ سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ معاشرے سے منشیات کے استعمال اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف لڑنے کے لیے جذبے کے ساتھ کام کریں۔

اس موقعے پر سینئر افسران نے ڈی جی پی کو اپنے اپنے علاقوں کے کام کاج اور سیکورٹی پلان کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی ۔